04:48 , 1 مئی 2026
Watch Live

پاکستان کا ہر حال میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ

وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مضبوط اور دیرینہ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہر حال میں سعودی عرب کی مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہمیشہ اہم رہا ہے۔

بین الاقوامی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں مشرف زیدی نے کہا کہ اس معاملے میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ہر وقت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں اور مختلف مواقع پر ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں کھلے مین ہول میں گر کر ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق

ترجمان وزیراعظم کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں مشترکہ دفاعی اقدامات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

مشرف زیدی نے یہ بھی بتایا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال جاری رکھا جا سکے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION